Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

چینی کی قیمتوں میں اضافے پرکارروائی کا فیصلہ، شوگرملوں کے گیٹ پر ایف بی آر ٹیمیں تعینات

چینی کی قیمتوں میں اضافے پرکارروائی کا فیصلہ، شوگرملوں کے گیٹ پر ایف بی آر ٹیمیں تعینات

چینی کی قیمتوں میں اضافے پرکارروائی کا فیصلہ، شوگرملوں کے گیٹ پر ایف بی آر ٹیمیں تعینات

وزارت خزانہ نے اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں بھی شروع کردی، افغانستان اور ایران کی سرحدوں پر بھی چیکنگ بڑھادی گئی: ذرائع— فوٹو:فائل

حکومت  نے چینی کی قیمتوں میں اضافے پرکارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع وزارت فوڈ سکیورٹی کے مطابق تمام شوگر ملوں کے گیٹ پر ایف بی آرنے ٹیمیں تعینات کردیں ہیں اور وزارت خزانہ نے اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں بھی شروع کردی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان اور ایران کی سرحدوں پر بھی چیکنگ بڑھادی گئی ہے اور سرحدوں پر اسمگلروں کی نقل وحرکت روکنے کیلئے خفیہ اداروں کی مدد لی جارہی ہے۔

وزارت فوڈسکیورٹی نے ہدایت کی ہے کہ صوبے چینی کی ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے خصوصی ٹاسک فورس بنائیں اور ناجائز منافع خوروں کےخلاف بھی کارروائیاں تیز کریں۔

دوسری جانب ایف بی آر نے اشیا کی غیرقانونی نقل وحمل اوراسمگلنگ روکنے کیلئے آزادکشمیرکوپاکستان سے ملانے والی 2شاہراہوں پر چوکیاں قائم کرلی ہیں۔

ایف بی آر نے کوہالہ پل اورمنگلہ پل پرچیک پوسٹیں قائم کیں اور چیک پوسٹوں کے قیام سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔

ایف بی آر کے مطابق کوہالہ پل پر قائم چیک پوسٹ کو 2 موبائل ٹیموں کی سہولت ہوگی، کوہالہ پل چیک پوسٹ کادائرہ اختیار مری ایکسپریس وے، جی ٹی روڈ اوربھوربن روڈ سے بارہ کہو تک ہے۔

ایف بی آر نے بتایاکہ میرپورکوپنجاب سے ملانے والی منگلہ روڈ پر ناکودارچیک پوسٹ قائم کی گئی جس کا دائرہ اختیار منگلا روڈ، دینہ بائی پاس، جی ٹی روڈجہلم اورکلرسیداں کی طرف دھان گلی تک ہوگا، ناکودارچیک پوسٹ کو ایک موبائل ٹیم کی بھی خدمات حاصل ہونگی۔

https://www.youtube.com/watch?v=eWQr88UnXqA
Exit mobile version