انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب، پی آئی اے ملازمین نے 26 روز سے جاری احتجاج ختم کردیا
انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب، پی آئی اے ملازمین نے 26 روز سے جاری احتجاج ختم کردیا
صدر پیپلز یونٹی سی بی اے ہدایت اللہ خان کے مطابق پی آئی اے کے گروپ ایک سے 4 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے پر اتفاق ہوگیا ہے، تنخواہ میں اضافےکی منظوری پر مبنی ایم او یو پر دونوں جانب سے دستخط کر دیےگئے ہیں، تنخواہوں میں اضافےکا معاملہ پی آئی اے بورڈ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائےگا۔
ہدایت اللہ خان نے مزید بتایا کہ بورڈ کی منظوری ہوتے ہی تنخواہوں میں اضافےکا اطلاق ہوگا۔
ہدایت اللہ خان کے مطابق تنخواہوں میں اضافےکے لیے پاکستان بھر میں 26 دن سے جاری احتجاج ختم کردیا گیا ہے۔
https://youtu.be/cXNhNgxXo2Q