Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

لیاری میں بچوں کی لڑائی پر بڑوں میں فائرنگ، نوجوان ہلاک

لیاری میں بچوں کی لڑائی پر بڑوں میں فائرنگ، نوجوان ہلاک

لیاری میں بچوں کی لڑائی پر بڑوں میں فائرنگ، نوجوان ہلاک

لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں بچوں کی لڑائی پر بڑوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

سینیئر سپریٹینڈنٹ پولیس سٹی عارف عزیز کے مطابق واقعہ لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں شہنشاہی روڈ پر ہوا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام محلہ میں پیش آئے واقعہ میں بچوں کی لڑائی ہوئی تھی جس میں بڑے کود گئے۔ ہاتھا پائی کے دوران احسن نامی ملزم نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 20 سالہ نوجوان یاسین علی ہلاک ہو گیا۔ 

پولیس کے مطابق مقتول کی لاش سول اسپتال منتقل کردی گئی جبکہ ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

https://youtu.be/wnxzxPcBXvU
Exit mobile version