پاکستان اور یو اے ای میں فری ٹریڈ معاہدہ ہونےکا امکان
پاکستان اور یو اے ای میں فری ٹریڈ معاہدہ ہونےکا امکان
پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں فری ٹریڈ معاہدہ ہونےکا امکان ہے۔
یو اے ای میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اماراتی وفد 10 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کرے گا، فری ٹریڈ معاہدے سے تجارتی ٹیرف کم ہوگا۔
فیصل نیاز ترمذی کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کی تعداد 18 لاکھ تک پہنچ گئی ہے،گزشتہ ایک سال میں عرب امارات میں دو لاکھ پاکستانیوں کا اضافہ ہوا۔
https://youtu.be/wnxzxPcBXvU