Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پاکستان اور یو اے ای میں فری ٹریڈ معاہدہ ہونےکا امکان

پاکستان اور یو اے ای میں فری ٹریڈ معاہدہ ہونےکا امکان

پاکستان اور یو اے ای میں فری ٹریڈ معاہدہ ہونےکا امکان

پاکستان اور  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں فری ٹریڈ معاہدہ  ہونےکا امکان ہے۔

یو اے ای میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اماراتی وفد 10 ستمبر کو  پاکستان کا دورہ کرے گا، فری ٹریڈ معاہدے سے تجارتی ٹیرف کم ہوگا۔

 پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاک امارات باہمی تجارت 11 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، باہمی تجارت میں گزشتہ ایک سال کے دوران 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

فیصل نیاز ترمذی کا کہنا تھا کہ  متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کی تعداد 18 لاکھ تک پہنچ گئی ہے،گزشتہ ایک سال میں عرب امارات میں دو لاکھ پاکستانیوں کا اضافہ ہوا۔

https://youtu.be/wnxzxPcBXvU
Exit mobile version