Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ٹک ٹاک چیلنج پورا کرنے کے بعد نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

ٹک ٹاک چیلنج پورا کرنے کے بعد نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

ٹک ٹاک چیلنج پورا کرنے کے بعد نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

فوٹو:

معروف سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک کے ایک  وائرل چیلنج نے مبینہ طور پر نوجوان کی جان لے لی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کو امریکی ریاست میساچوسٹس سے تعلق رکھنے والا 14سالہ نوجوان ہیرس وولوبا ٹک ٹاک کا ٹرینڈ ’وَن چِپ چیلنج‘ پورا کرنے کے بعد انتقال کر گیا۔

وَن چِپ چیلنج دراصل ٹک ٹاک پر ایک نیا ٹرینڈنگ چیلنج ہے جس میں صارفین کو  تیز مصالحے والے ‘ Tortilla’چِپس بغیر پانی پیے زیادہ سے زیادہ دیر تک کھانے ہوتے  ہیں اور کھاتے ہوئے اپنی ویڈیو بھی بنانی ہوتی ہے۔

ہیرس کی  والدہ کے مطابق بیٹے نے اسکول میں تیز مصالحے والے چپس کھائے جس کی وجہ سے پہلے اس کے پیٹ میں درد شروع ہوا تاہم جب اسے گھر لایا گیا تو درد میں کمی آئی، تاہم کچھ دیر بعد جب وہ دوستوں کے ساتھ باسکٹ بال کھیلنے کے لیے باہر جانے لگا تو  بے ہوش ہوکر زمین پر گرگیا۔

والدہ کا کہنا ہے کہ بے  ہوش ہونے کے بعد بیٹے کو قریبی اسپتال لے جایا گیا لیکن وہاں پہنچتے ہی اس کی موت کی تصدیق ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق نوجوان کی موت کی اصل وجہ سامنے نہیں آئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی صورتحال واضح ہوگی۔تاہم نوجوان کی والدہ کا دعویٰ ہے  کہ بیٹے کی موت مصالحے دار چِپس کھانے کی وجہ سے ہی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ چِپس بنانے والی کمپنی نے پہلے ہی اپنی ویب سائٹ پر ایک انتباہ جاری کیا ہوا ہے کہ زیادہ چِپس کھانے سے طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس سے قبل ٹک ٹاک کے ’مِلک کریٹ چیلنج’ کو  بھی خطرناک قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

2 سال قبل دنیا کے مختلف ممالک میں ٹک ٹاک پر ایک خطرناک ویڈیو وائرل ہو رہی تھی جس میں پلاسٹک کے کریٹ ایک دوسرے کے اوپر رکھ کر اُس پر سے گزرنا ہوتا تھا۔

طبی ماہرین نے بھی سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والے ’مِلک کریٹ چیلنج‘ کو خطرناک قرار دیتے ہوئے اس سے دور رہنے کا مشورہ دیا تھا۔

تاہم بعد ازاں تنقید کے بعد ٹاک ٹاک نے بھی کریٹ چیلنج پر پابندی عائد کر دی تھی اور کمپنی ترجمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ٹک ٹاک ہمیشہ خطرناک کاموں کو اُجاگر کرنے والے مواد کی مخالفت کرتا ہے۔

https://youtu.be/ES09s-wf-Gk
Exit mobile version