Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ضلع مہمند میں 3 سال سے جاری معدنیات پہاڑ کا تنازعہ ون ونڈو آپریشن کے تحت حل

ضلع مہمند میں 3 سال سے جاری معدنیات پہاڑ کا تنازعہ ون ونڈو آپریشن کے تحت حل

ضلع مھمند (افضل صافی سے)ضلع مہمند میں 3 سال سے جاری معدنیات پہاڑ کا تنازعہ ون ونڈو آپریشن کے تحت حل کرلیا گیا۔اے ڈی سی قیصر خان کی سربراہی میں جرگہ مشران کی کوشش سے تنازعہ مستقل طور پر حل ،فریقین کی جانب سے فیصلے پر مسرت و اطمینان کا اظہار۔۔
تحصیل یکہ غونڈ ہلکی گنداو میں فریقین کے درمیان بکر ہ (کوارٹز) کے مائن پر تین سال تنازعہ چل رہا تھا جس میں متعدد بار جرگے ناکام ہوگئے۔

اس مسئلے کے حل کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اور انچارج ون ونڈو اپریشن قیصر خان کی سربراہی میں فریقین کی باہمی رضامندی سے ملک محمد جان عیسی خیل ، ملک شیر محمد صافی اور ملک عسکر خان پر مشتمل جرگہ تشکیل دیا گیا۔جرگہ مشران نے تنازعے کے تصفیے کےلئے فریقین کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد مسئلے کو مستقل طور پر حل کرکے فیصلہ سنادیا دیا۔کئ سال سے جاری تنازعے کو خوش اسلوبی کے

ساتھ حل کرنے پر فریقین نے مسرت و اطمینان کا اظہار کیا اور اے ڈی سی قیصر خان اور جرگہ مشران کا شکریہ ادا کیا۔ضلع مہمند ضلع مہمند میں 3 سال سے جاری معدنیات پہاڑ کا تنازعہ ون ونڈو آپریشن کے تحت حل کرلیا گیا۔اے ڈی سی قیصر خان کی سربراہی میں جرگہ مشران کی کوشش سے تنازعہ مستقل طور پر حل ،فریقین کی جانب سے فیصلے پر مسرت و اطمینان کا اظہار۔۔تحصیل یکہ غونڈ ہلکی گنداو میں فریقین کے درمیان بکر ہ (کوارٹز) کے مائن پر تین سال تنازعہ چل رہا تھا جس میں متعدد بار جرگے ناکام ہوگئے

۔اس مسئلے کے حل کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اور انچارج ون ونڈو اپریشن قیصر خان کی سربراہی میں فریقین کی باہمی رضامندی سے ملک محمد جان عیسی خیل ، ملک شیر محمد صافی اور ملک عسکر خان پر مشتمل جرگہ تشکیل دیا گیا۔جرگہ مشران نے تنازعے کے تصفیے کےلئے فریقین کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد مسئلے کو مستقل طور پر حل کرکے فیصلہ سنادیا دیا۔کئ سال سے جاری تنازعے کو خوش اسلوبی کے ساتھ حل کرنے پر فریقین نے مسرت و اطمینان کا اظہار کیا اور اے ڈی سی قیصر خان اور جرگہ مشران کا شکریہ ادا کیا۔

Exit mobile version