64

عوام سراپا احتجاج ہے حکومت عوام کے مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے بجائے دھمکیاں دے رہی ہے،سردار تنویر الیاس خان

عوام سراپا احتجاج ہے حکومت عوام کے مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے بجائے دھمکیاں دے رہی ہے،سردار تنویر الیاس خان

اسلام آباد:( بیوروچیف اسلام آباد)سابق وزیراعظم آزاد کشمیر ، صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے مینڈیٹ کے ساتھ جو کچھ ہوا اسکی وجہ سے آج آزاد کشمیر میں افراتفری کا ماحول ہے۔ ریاست کے لوگ روز مرہ کی معمولات زندگی کے لیے بلک رہے ہیں۔ ریاستی نظام مکمل مفلوج ہو چکا ہے۔

عوام سراپا احتجاج ہے۔ حکومت عوام کے مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے بجائے دھمکیاں دے رہی ہے۔ہم ایک سے ڈیڑھ ماہ میں مظفرآباد، راولاکوٹ، باغ اور کوٹلی میں رہنما گائیڈ لائن آفس بنائیں گے جہاں پر لوگوں کو زراعت، مچھلی صعنت، کاشتکاری غرض زندگی کے ہر شعبہ سے متعلق بذریعہ کتب، آن لائن اور مختلف پروگراموں کی مدد سے رہنمائی کی جائے گی۔

اس کے ساتھ ساتھ قرضہ جات، کاروبار اور کیرئیر کے متعلق بھی گائیڈ لائن دی جائے گی۔ ماحولیات، لینڈ سکیپ، کنسٹرکشن سمیت چائے، زعفران، مچھلی کے انڈوں سمیت انواع و اقسام فصلوں اور پھلوں کی پیداوار کے لیے مکمل رہنمائی کی جائے گی۔

پاکستان مشیت الہی ہے،کشمیر اسکی دفاعی فصیل ہے۔ آزاد کشمیر کے لوگ اپنے ملک کی فرنٹ لائن ہیں۔ کشمیری کئی دہائیوں سے تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ کشمیری مائیں بہادر بچوں کو جنم دینے میں آج بھی کوئی کثر نہیں چھوڑ رہی ہیں۔ ہم ہندوستان کی سرزمین پر جہاد کریں گے اور اپنے محکوم و مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کو آزادی دلوائیں گے
ہم 15 لوگوں پر مشتمل دو کمیٹیاں تشکیل دیں گے جو تجارت سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالہ سے لبنان، مصر، سعودیہ، چائنہ اور جرمنی کے دورے کے بعد اپنی رپورٹ دیں گے۔ اس کے علاوہ ریاست میں یکساں نصاب تعلیم لاگو کیا جائے گا اور نمایاں کارگردگی کے حامل طلباء کو تعریفی اسناد کے ساتھ تحائف دیے جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں