Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

چاہے 90 روز میں کرانے پڑیں، الیکشن کیلئے تیار ہیں: نگران وزیراعظم

چاہے 90 روز میں کرانے پڑیں، الیکشن کیلئے تیار ہیں: نگران وزیراعظم

چاہے 90 روز میں کرانے پڑیں، الیکشن کیلئے تیار ہیں: نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ  الیکشن کے لیے تیار ہیں، چاہے 90 روز میں ہی کرانے  پڑیں، سپریم کورٹ کے حکم پر مکمل عمل درآمد ہوگا۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ بطور جماعت کوئی پی ٹی آئی کے خلاف نہیں،  ہم ان کے خلاف ہیں جنہوں نے توڑپھوڑ کی اور قومی تنصیبات پر حملے کیے اور آگ لگائی، ہم ان کے خلاف اس لیے ہیں کہ پاکستان کا قانون ان حرکتوں کے خلاف ہے۔

نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہےکہ عام انتخابات جنوری فروری سے پہلے بھی ہوجائیں، ہم بھی انتظار میں ہیں، الیکشن کمیشن نے تاریخ کا اعلان کرنا ہے، الیکشن کمیشن تاریخ کا اعلان کرتا ہے تو ہم بھی اس سے جڑی تیاری مکمل کریں اور  الیکشن کمیشن کو  سپورٹ کرنےکا آئینی فریضہ ادا کرکے اپنے گھر کو جائیں۔

Exit mobile version