38

چاول کی عالمی قیمتیں 15 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

چاول کی عالمی قیمتیں 15 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

چاول کی عالمی قیمتیں 15 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

چاول کی عالمی قیمتیں 15 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

خبرایجنسی کے مطابق فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن(ایف اے او) کا کہنا ہےکہ بھارت کی جانب سے چاول کی برآمدات پر پابندی لگائی گئی ہے جس وجہ سے چاول کی عالمی قیمتیں15 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

ایف اے او کے مطابق اگست میں چاول کی قیمتوں میں 9.8 فیصد اضافہ ہوا، بھارت کی چاول کی برآمدات پر پابندی کی مدت پر غیریقینی صورتحال قیمتوں میں اضافے کا سبب بنی۔

ایف اے او کا بتانا ہےکہ بھارت نے جولائی میں سفید چاول کی برآمدات پرپابندی کا اعلان کیا تھا۔

https://www.youtube.com/watch?v=ES09s-wf-Gk

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں