84

آرمی چیف کی ذرا سی توجہ سے ڈالر 20 ، 22 روپے کم ہوگیا، گورنر سندھ

آرمی چیف کی ذرا سی توجہ سے ڈالر 20 ، 22 روپے کم ہوگیا، گورنر سندھ

آرمی چیف کی ذرا سی توجہ سے ڈالر 20 ، 22 روپے کم ہوگیا، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ  آرمی چیف کی ذرا سی توجہ سے ڈالر 20 ، 22 روپے کم ہوگیا ہے، آنے والے دنوں میں ڈالر 290 سے 295 روپے تک آجائے گا۔

کراچی میں تاجر و کاروباری برادری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے معاملے پر ان ممالک کے سفیروں کو بلا کر تفصیلات بتائیں اور حقائق سامنے رکھیں۔ 

کامران ٹیسوری نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں کافی چیزوں پر اتفاق ہوا ہے۔ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو ریلیف کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے اقدامات کے بعد ڈالر 20 سے 22 روپے سستا ہوگیا جبکہ ڈالر اب 300 روپے سے اوپر نہیں جائے گا، آرمی چیف کی ملاقاتوں سے تاجروں کا اعتماد بحال ہوا ہے ، آنے والےدنوں میں ڈائریکٹ انویسٹمنٹ آنے والی ہے جس کے بعد معیشت مستحکم ہوجائے گی جبکہ سسٹم اور مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن ضرور ہوگا اور اسمگلنگ کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ 

اس کے علاوہ تاجر رہنما زبیر موتی والا نے کہا کہ 8 مطالبات گورنر سندھ کے سامنے رکھے جس میں فکس چارجز، بجلی کے یونٹ،سیلز ٹیکس،انکم ٹیکس ، پاور اور سرچارج سمیت دیگر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے دوران انٹربینک میں امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں 2 روپے 4 پیسے سستا ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 304.94 روپے پر بند ہوا۔

آج بھی کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت مزید کم ہوئی اور ڈالر ایک روپے 99 پیسے سستا ہوکر 302 روپے 95 پیسے کا ہوگیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=wnxzxPcBXvU&t=48s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں