Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اچھی تنخواہیں اور مراعات لینے والےججز کوبلاسود قرض دینا غیرمساوی سلوک ہے، پاکستان بار

اچھی تنخواہیں اور مراعات لینے والےججز کوبلاسود قرض دینا غیرمساوی سلوک ہے، پاکستان بار

اچھی تنخواہیں اور مراعات لینے والےججز کوبلاسود قرض دینا غیرمساوی سلوک ہے، پاکستان بار

پاکستان بار کونسل نے ججز کو بلاسود قرض دینا غیرمساوی سلوک قرار دے دیا۔

اعلامیے کے مطابق اچھی تنخواہیں اور مراعات لینے والے ججز کو بلاسود قرض دینا غیرمساوی سلوک ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ججز سے توقع کرتے ہیں وہ بلاسود قرض کی پیشکش مسترد کریں گے۔

پاکستان بار کونسل نے آل پاکستان وکلا نمائندہ اجلاس میں ججز کی مراعات ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

پاکستان بار کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب کی نگران حکومت ججز کو بلا سود قرض دینے کی پیشکش کو فوری واپس لے، اس وقت عوام شدید منہگائی کا شکار ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کی نگران حکومت نے لاہور ہائی کورٹ کے 11 ججز کو 36 کروڑ روپے سے زائد کے بلاسود قرضوں کی منظوری دی تھی۔

https://www.youtube.com/watch?v=wnxzxPcBXvU&t=48s
Exit mobile version