حکومت نے ان مسائل کی طرف اگر توجہ نہ دی تو یہ تحریک سول نافرمانی میں تبدیل نہ ہوجائے ، مشترکہ بیان
اسلام گڑھ (نمائندہ خصوصی ) بابو محمد ریاض ،مرزا محمد منیر ،ٹھیکیدار محمد سرفراز ڈھلوی پی پی پی کے مرکزی رہنما ،یا حی یاقیوم ویلفیئر سوسائٹی آزادکشمیر محمد اورنگ زیب نقیبی ،چودھری طالب حسین کونسلر ،محمد اسحاق مغل وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی ،سماجی رہنما حاجی طارق محمود ،محمد عارف اعوان ،
سابق جنرل سیکرٹری اسلام گڑھ ویلفیئر ٹرسٹ محمد رفیق ملک نے اپنے مشترکہ بیان میں ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے رٹھوعہ چک ہریام پل ،بجلی کے بلات میں ناجائز ٹیکسز، پراپرٹی ٹیکسز کے خلاف کے خلاف پانچ ستمبر کو کال دینے پر عوام نے بھرپور احتجاج کیا اور حکومت کی دیواروں کو ہلا کر رکھ دیا میرپور کے لوگ اب بیدار ہوچکے ہیں کامیاب ہڑتال پر ڈسٹرکٹ بار میرپور کے صدر کامران طارق ایڈووکیٹ اور ان کے
رفاکار مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوںنے دن رات ایک کرکے قوم کو جگاکر سڑکوں پر لائے ہم انشاء اللہ اس تحریک میں بھرپور ساتھ دینگے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عیاشیاں ختم کرو ناجائز ٹیکسز کو ختم کرکے غریب سفید پوش لوگوں کو ریلیف مہیا کریں اور رٹھوعہ چک ہریام پل کی تعمیر کو فی الفور مکمل کریں انہوںنے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے ان مسائل کی طرف اگر توجہ نہ دی تو یہ تحریک سول نافرمانی میں تبدیل نہ ہوجائے پھر حکمرانوں کو اس تحریک کو روکنا ان کے بس میں نہیں رہے گا ۔