حکومت نے کراچی کیلئے بجلی 10 روپے 32 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کردی
حکومت نے کراچی کیلئے بجلی 10 روپے 32 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کردی
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے حکومتی درخواست پر کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی 10روپے 32 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی۔
نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر تین مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے کراچی کے شہریوں کیلئے فی یونٹ بجلی 10 روپے 32پیسے مہنگی کرنے سے متعلق وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کی۔
جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ لوگوں کا حال دیکھیں کیا ہوگیا ہے؟ کے الیکٹرک کا تو لائسنس منسوخ ہو نا چاہیے تھا، خدا کیلئے یہ اضافہ نہ کریں لوگوں کو مت ماریں، لوگ بل ادا نہیں کرسکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی چوری میں کے الیکڑک اور اس کے لوگ ملوث ہیں، لوگ میٹر لگوانا چاہتے تھے کے الیکڑک والے لگانے کو تیار نہیں، کے الیکڑک کے خلاف ایف آئی آر کٹوانے جارہے ہیں۔
نیپرا نے سماعت کے بعد کہا کہ آج صرف اسٹیک ہولڈرز کو سنا، فیصلہ جانچ پڑتال کے بعد ہو گا۔