Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

حکومت نے کراچی کیلئے بجلی 10 روپے 32 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کردی

حکومت نے کراچی کیلئے بجلی 10 روپے 32 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کردی

حکومت نے کراچی کیلئے بجلی 10 روپے 32 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کردی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے حکومتی درخواست پر کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی 10روپے 32 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی۔

نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر تین مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے کراچی کے شہریوں کیلئے فی یونٹ بجلی 10 روپے 32پیسے مہنگی کرنے سے متعلق وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کی۔

عوامی سماعت میں کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ ا نڈسٹری کے نمائندے تنویر باری نے کہا کہ بجلی مزید مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست کو مسترد کرتے ہیں۔

جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ لوگوں کا حال دیکھیں کیا ہوگیا ہے؟ کے الیکٹرک کا تو لائسنس منسوخ ہو نا چاہیے تھا، خدا کیلئے یہ اضافہ نہ کریں لوگوں کو مت ماریں، لوگ بل ادا نہیں کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی چوری میں کے الیکڑک اور اس کے لوگ ملوث ہیں، لوگ میٹر لگوانا چاہتے تھے کے الیکڑک والے لگانے کو تیار نہیں، کے الیکڑک کے خلاف ایف آئی آر کٹوانے جارہے ہیں۔

نیپرا نے سماعت کے بعد کہا کہ آج صرف اسٹیک ہولڈرز کو سنا، فیصلہ جانچ پڑتال کے بعد ہو گا۔

https://www.youtube.com/watch?v=j_yqj1xDN9Y&t=4s
Exit mobile version