40

کریک ڈاؤن جاری رہا تو ڈالر 250 روپے تک جاسکتا ہے: ملک بوستان

کریک ڈاؤن جاری رہا تو ڈالر 250 روپے تک جاسکتا ہے: ملک بوستان

کریک ڈاؤن جاری رہا تو ڈالر 250 روپے تک جاسکتا ہے: ملک بوستان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان نے مطالبہ کیا ہےکہ ڈالر  بیچنے کے لیے آنے والوں کو  تنگ نہ کیا جائے تا کہ وہ  دوبارہ  بلیک  مارکیٹ نہ چلے جائیں۔

کراچی میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے ملک بوستان کا کہنا تھا کہ کریک ڈاؤن پر آرمی چیف کو قوم کی مبارک باد، آرمی چیف  نے  یہ بیڑا اٹھایا  جو سول حکومت کو اٹھانا تھا، کریک ڈاؤن کی وجہ سے آج پاکستان میں چینی کے ریٹ کم ہو رہے ہیں، بجلی، پیٹرول کے ریٹ بھی کم ہوں گے، ڈالرکا ریٹ مسلسل کم ہو رہا ہے، آپریشن جاری اور  اسمگلنگ بند  رہتی ہے تو  ڈالر 250 روپے  تک بھی جاسکتا ہے۔

ملک بوستان کا کہنا تھا کہ جب سےکریک ڈاؤن شروع ہوا ہے ایکسچینج کمپنی کی سپلائی بہت بڑھ گئی ہے، آج ایکسچینج کمپنی نے 15 ملین ڈالر انٹربینک میں فروخت کیے ہیں، ماضی میں انٹربینک میں ڈالرکی فروخت 5 سے 10 ملین ڈالر سے اوپر نہیں جا رہی تھی، امید ہے آنے والے دنوں میں انٹربینک میں ڈالر کی فروخت 20 ملین یومیہ ہوجائےگی، امید ہے اس ماہ ہم 500 ملین سے زیادہ ڈالر انٹر بینک میں سرنڈرکریں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کرنسی تبدیل کرانے والوں کو تحفظ دیاجائے، تنگ نہ کیا جائے، ایکسچینج کمپنیوں میں کرنسی سیل کرنے والےکلائنٹس کی آمدکم ہوگئی ہے،کمی کی وجہ ایجنسی والوں کی طرف سے ان کا ڈیٹا اکھٹا کرنا ہے، ڈالر  بیچنے آنے والوں کو تنگ نہ کیا جائے اور  پورٹل کے ذریعے ریکارڈ  رکھاجائے، ڈالر  بیچنے والوں کو کوئی تنگ کرے تو شکایت نمبر بھی ہونا چاہیے۔

ملک بوستان کا کہنا تھا کہ  میں نے ڈی جی ایف آئی اے محسن بٹ سے بھی بات کی ہے، ڈالر  بیچنے والوں کا پورٹل بنایا جائے تاکہ انہیں کوئی سرکاری اہلکار نہ روکے، پورٹل میں رجسٹریشن نمبر دیا جائے، نمبر دکھائیں اور کرنسی جمع کرائیں یا تبدیل کرائیں۔

 انہوں نےکہا کہ کرنسی تبدیل کرنے والوں کو تنگ نہ کریں تا کہ وہ دوبارہ بلیک مارکیٹ نہ چلے جائیں، اس طرح ہماری اور آرمی چیف کی محنت ضائع  چلی جائےگی، آرمی چیف نے جو بیڑا اٹھایا ہے اسےہم پار کریں گے۔

https://www.youtube.com/watch?v=gvMtZecN8wM

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں