یونان کشتی حادثے میں بچ جانیوالے افراد نے یونانی حکام کیخلاف مقدمہ کر دیا
یونان کشتی حادثے میں بچ جانیوالے افراد نے یونانی حکام کیخلاف مقدمہ کر دیا
یونان کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنےکے حادثے میں بچ جانے والے افراد نے یونانی حکام کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔
زندہ بچ جانے والے 40 افراد نے یونانی حکام کی غفلت کے خلاف مقدمہ دائرکیا ہے جس میں شکایت کی گئی ہےکہ یونانی حکام نے کشتی کے مسافروں کو بچانے کے لیے بروقت مناسب کارروائی نہیں کی۔
یاد رہے کہ رواں برس جون میں تارکین وطن کی کشتی اٹلی جاتے ہوئے یونان کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں ڈوبی تھی۔
کشتی میں پاکستان، شام اور مصر کے 400 سے 750 تارکین وطن سوار ہونے کا بتایا گیا تھا، کشتی کے صرف 104 مسافر بچے تھے جب کہ 82 لاشیں سمندر سے نکال لی گئی تھیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=kNBUvwOvPq4&t=10s