Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

یونان کشتی حادثے میں بچ جانیوالے افراد نے یونانی حکام کیخلاف مقدمہ کر دیا

یونان کشتی حادثے میں بچ جانیوالے افراد نے یونانی حکام کیخلاف مقدمہ کر دیا

یونان کشتی حادثے میں بچ جانیوالے افراد نے یونانی حکام کیخلاف مقدمہ کر دیا

یونان کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنےکے حادثے میں بچ جانے والے افراد نے یونانی حکام کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔

زندہ بچ جانے والے 40 افراد نے یونانی حکام کی غفلت کے خلاف مقدمہ دائرکیا ہے جس میں شکایت کی گئی ہےکہ یونانی حکام نے کشتی کے مسافروں کو بچانے کے لیے بروقت مناسب کارروائی نہیں کی۔

ایتھنز کی بحری امور سے متعلق عدالت میں دائر مقدمے میں الزام عائدکیا گیا ہےکہ یونانی کوسٹ گارڈ کشتی حادثے کے وقت کشتی سے 70 میٹر کے فاصلے پر تھے، یونانی حکام اور کوسٹ گارڈ کے مطابق وہ گھنٹوں کشتی کی نگرانی کرتے  رہے لیکن انہوں نے الٹنے والی کشتی نکالنے کی کوشش نہیں کی۔

یاد رہے کہ رواں برس جون میں تارکین وطن کی کشتی اٹلی جاتے ہوئے یونان کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں ڈوبی تھی۔

کشتی میں پاکستان، شام اور مصر کے 400 سے 750 تارکین وطن سوار ہونے کا بتایا گیا تھا، کشتی کے صرف 104 مسافر بچے تھے جب کہ 82 لاشیں سمندر سے نکال لی گئی تھیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=kNBUvwOvPq4&t=10s
Exit mobile version