Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ایشیا کپ کا اہم معرکہ: پاکستان کا سری لنکا کو جیت کیلئے 252 رنز کا ہدف

ایشیا کپ کا اہم معرکہ: پاکستان کا سری لنکا کو جیت کیلئے 252 رنز کا ہدف

ایشیا کپ کے اہم معرکے میں پاکستان نے محمد رضوان اور افتخار احمد کی ذمہ درانہ بیٹنگ کی بدولت سری لنکا کو جیت کیلئے 252 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان نے بارش سے متاثرہ میچ میں مقررہ 42 اوورز میں7  وکٹوں پر 252 رنزبنائے، ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کےتحت ہدف بھی 252رنزہوگا۔

محمد رضوان 86 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، عبداللہ شفیق نے  52 اور افتخار احمد نے 47 رنز اسکور کیے۔

کولمبو میں کھیلے جارہے  ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

Exit mobile version