44

نیب کا پرانا قانون عمران کو مبارک ہو، اب انہیں ضمانت نہیں ملے گی: رانا ثنا اللہ

نیب کا پرانا قانون عمران کو مبارک ہو، اب انہیں ضمانت نہیں ملے گی: رانا ثنا اللہ

نیب کا پرانا قانون عمران کو مبارک ہو، اب انہیں ضمانت نہیں ملے گی: رانا ثنا اللہ

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے نیب ترامیم کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کا پرانا قانون چیئرمین پی ٹی آئی کو مبارک ہو ، اب انہیں ضمانت نہیں ملے گی۔

 رانا ثنا اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کو نیب کا پرانا قانون مبارک ہو ، اب انہیں ضمانت نہیں ملے گی اور  90،90  دن کے ریمانڈ کاٹنا ہوں گے ، ن لیگ نے انکوائریاں بھگت لیں، اب چیئرمین پی ٹی آئی انکوائریاں بھگتیں اور مزہ لیں۔

 سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ دیکھتے ہیں اب عمران خان کو  تھوک کے حساب سے ضمانتیں کیسے ملیں گی، سپریم کورٹ کے متنازع بینچ نے نیب ترامیم پر متنازع فیصلہ دیا، سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس نے ادارے کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا۔

انہوں نے الیکشن کے حوالے سےکہا کہ  پنجاب میں ہر سیٹ پر امیدوار کھڑا کریں گے ، کسی سے انتخابی اتحاد نہیں کریں گے۔

رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ21 اکتوبر نواز شریف کی وطن واپسی کی حتمی تاریخ ہے ، نواز شریف ڈیل پر یقین نہیں رکھتے ، حفاظتی ضمانت حاصل کریں گے ۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے نیب ترامیم کی 10 میں سے 9 ترامیم کالعدم قرار دیدیں۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے جمعہ کو اپنی مدت ملازمت کے آخری روز اس کیس کا فیصلہ سنایا۔

سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ میں شامل جسٹس منصور علی شاہ نے فیصلے پر اختلاف کیا۔

عدالتی فیصلے میں کہاگیا ہےکہ نیب ترامیم کے خلاف درخواست قابل سماعت قرار دی جاتی ہے، 500 ملین کی حد تک کے ریفرنس نیب دائرہ کار سے خارج قرار دینے کی شق کالعدم قرار دی جاتی ہے تاہم سروس آف پاکستان کے خلاف ریفرنس فائل کرنے کی شقیں برقرار رکھی جاتی ہیں۔

سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کی 10 میں سے 9 ترامیم کالعدم قرار دی ہیں اور عدالت نے نیب کو 7 دن میں تمام ریکارڈ متعلقہ عدالتوں کو بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ پلی بارگین کے حوالے سے کی گئی نیب ترمیم کالعدم قرار دی جاتی ہیں، احتساب عدالتوں کے نیب ترامیم کی روشنی میں دیے گئے احکامات کالعدم قرار دیے جاتے ہیں۔

https://youtu.be/Jn5FkBTeW78

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں