لاہور: اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں طلبا کیلئے مفت سفر کی سہولت کا آغاز
لاہور: اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں طلبا کیلئے مفت سفر کی سہولت کا آغاز
لاہور کی اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں طلبا و طالبات کیلئے مفت سفر کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا۔
جمعہ کو لاہور میں نگران صوبائی وزیرٹرانسپورٹ پنجاب ابراہیم مراد نے افتتاح کرتے ہوئے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں طلبا و طالبات کو مفت سفر کی سہولت کا آغاز کیا۔
طلبا کوپیر سے جمعرات تک مفت سفر کی سہولت اسکول کے اوقات میں ملے گی، کارڈہولڈر طلبا مفت سفرکی سہولت سےفائدہ اٹھا سکیں گے۔
نگران وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب ابراہیم مراد نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ یونیفارم میں ملبوس اور اسٹوڈنٹ کارڈ ہولڈر طالب علم اورنج ٹرین اور میٹرو بس میں مفت سفر کر سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ طالب علموں کو مفت سفری سہولت اسکول کے اوقات میں میسر ہو گی، مستقبل میں معذور افراد کو بھی مفت سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
اس کے علاوہ اورنج لائن ٹرین انار کلی اسٹیشن پر ایک تقریب کے دوران طالب علموں میں مفت کارڈ بھی تقسیم کیے گئے۔