42

بائلی اضلاع کے صحافیوں کو مختلف نوعیت کے مسائل کا سامنا ہے،قاضی فضل اللہ

بائلی اضلاع کے صحافیوں کو مختلف نوعیت کے مسائل کا سامنا ہے،قاضی فضل اللہ

قبائلی اضلاع کے صحافیوں کو درہیش خطرات کے روک تھام کے لئے دیگر صحافتی تنظیموں کے ساتھ ملکر تحفظ صحافت مومنٹ شروع کریں گے۔ صحافیوں کی جان ومال کی تحفظ کے لئےحکومت درہیش مشکلات کا فوری ادراک کریں۔ حالات کا تقاضا ہے کہ قبائلی اضلاع کے صحافی متحد ہو۔۔

ان خیالات کا اظہار ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹس کے چئیرمین قاضی فضل اللہ نے مہمند پریس کلب میں باجوڑ۔خیبر کرم اور مہمند کے صحافیوں کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے صحافیوں کو مختلف نوعیت کے مسائل کا سامنا ہے۔ ایک طرف صحافی سہولیات اور مراعات سے محروم ہے تو دوسری طرف حالیہ امن و امان کی مخدوش۔صورتحال کا سامنا ہے۔ قاضی فضل اللہ نے کہا

کہ اس وقت قبائلی اضلاع کے صحافیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ریاست صحافیوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ قبائلی اضلاع کے صحافی اپنے صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور وقت کا تقاضا ہے کہ مشکلات سے نمٹنے کے لئے صحافی یک جاں ہو۔ قاضی فضل اللہ نے کہا کہ ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹس کی قیادت ملک کے دیگر صحافتی تنظیموں سے ملکر تحفظ صحافت مومنٹ شروع کریں گے

۔ اجلاس سے باجوڑ پریس کلب کے صدر حسبان اللہ، مہمند پریس کلب کے صدر شاکراللہ سمیت دیگر شرکاء نے ٹی یوجے کابینہ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ کابینہ نے مشکل حالات میں اورکم وسائل پر ٹی یو جے ازسر نو منظم۔کیا۔اور رواں سال کے آخر تک قبائلی اضلاع کے صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں