28

عوامی تحریک کی جانب سے سندھ کی زمینوں پر قبضے، قومی وسائل کی لوٹ مار احتجاجی ریلی

عوامی تحریک کی جانب سے سندھ کی زمینوں پر قبضے، قومی وسائل کی لوٹ مار احتجاجی ریلی

ٹھٹھہ نمائندہ
عوامی تحریک کی جانب سے سندھ کی زمینوں پر قبضے، قومی وسائل کی لوٹ مار، سندھیوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے والی ڈجیٹل مردم شماری، ریاست اور سرداروں کی سرپرستی میں ڈاکوؤں کا راج، آسمان کی بلندیوں کو چھوتی ہوئی کمر توڑ مہنگائی اور پانی پر ناجائز ڈاکے کے خلاف عوامی تحریک کی جانب سے منعقدہ “قومی وجود اور وسائل بچاؤ” کے لئے مکلی پارک سے پریس کلب ٹھٹھہ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی
ریلی میں ضلع ٹھٹھہ کے گردونواح سے ہزاروں کی تعداد میں خواتین، مرد، بچے اور نوجوان شریک ہوئے ۔ ریلی مکلی سے پریس کلب ٹھٹہ پھنچی جہاں جلسہ عام میں تبدیل ہو گئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے اور نعرے بازی کر رھے تھے ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عوامی تحریک کے مرکزی صدر لال جروار، مرکزی جنرل سیکریٹری نور احمد کاتیار ، حور النساء پلیجو ، ڈاڈا عبدالقادر رانٹو اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی زمینوں پر قبضے کئے جارہے ہیں نگراں حکومت کو سندھ کی معدنیات فروخت کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے

سندھ کے عوام کارونجھر، کینجھر، ہالیجی، بھنبھور اور کوہستانی علاقوں مکلی اور ملیر کی نیلامی بالکل برداشت نہیں کرینگے ایم کیو ایم کا سندھ کو تقسیم کرنے کا مطالبہ ملک سے غداری ہے ایم کیو ایم سنھرے خواب دیکھنا بند کردے سندھ کے عوام اٹھ کھڑے ہوئے ہیں سندھ کی زمینوں پر قبضہ کرکے سندھ کے عوام کو اپنی ہی زمینوں سے بے دخل کیا جارہا ہے بڑھتی ہوئی منھگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے

غریب عوام ایک وقت کی روٹی کو بھی ترس گئے ہیں پانی کی شدید قلت ہے سندھ کی زمینیں بنجر ہوگئی ہیں مقررین نے مزید کہا کہ سندھ میں لا قانونیت قائم ہے ڈاکوؤں کا راج ہے عوام خوف و ہراس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں