36

’یہ خواتین، شراکت داری اور برابری کے حوالے سے ایک اہم پیغام ہے‘

’یہ خواتین، شراکت داری اور برابری کے حوالے سے ایک اہم پیغام ہے‘

’یہ خواتین، شراکت داری اور برابری کے حوالے سے ایک اہم پیغام ہے‘

آج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پاکستان کے 29 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا— فوٹو:فائل
آج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پاکستان کے 29 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا— فوٹو:فائل

پیپلزپارٹی کی رہنما و سابق وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی اہلیہ کوبھی حلف برداری میں اپنے ساتھ کھڑے ہونے کوکہا، یہ دیکھ کر خوشی ہوئی۔

آج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پاکستان کے 29 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی اہلیہ سرینا عیسیٰ کو برابر میں کھڑا کر کے حلف اُٹھایا۔

حلف برداری کے آغاز سے پہلے جسٹس قاضی فائز نے اہلیہ سرینا عیسیٰ کو بُلایا اور اپنے ساتھ کھڑا کیا۔ سرینا عیسیٰ حلف برداری مکمل ہونے تک ان کے ساتھ موجود رہیں۔

اس پر پی پی رہنما شیری رحمان کا کہنا تھاکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی اہلیہ کوبھی حلف برداری میں اپنے ساتھ کھڑے ہونے کوکہا، یہ دیکھ کر خوشی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ خواتین، شراکت داری اور برابری کے حوالے سے ایک اہم پیغام ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف  نے بھی جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کو چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ایک قابل اورسینئر قانون دان ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=HEOHPfNOKfI

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں