39

حلقہ بندی کمیٹیوں کو اپنا کام ہر صورت 26 ستمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

حلقہ بندی کمیٹیوں کو اپنا کام ہر صورت 26 ستمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

حلقہ بندی کمیٹیوں کو اپنا کام ہر صورت 26 ستمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے حلقہ بندی کمیٹیوں کو اپنا کام ہر صورت 26 ستمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کمیشن نے حلقہ بندی کمیٹیوں کے کام کی رفتار کاجائزہ لیا۔

ترجمان کے مطابق حلقہ بندی کمیٹیوں کو اپنا کام ہر صورت 26 ستمبر 2023 تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کمیٹیوں کو 27 ستمبر کو ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نے جلد عام انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا دورانیہ کم کردیاہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ اب حلقہ بندیوں کی اشاعت 30 نومبر کو ہوگی اور حلقہ بندیوں کے دورانیے کو کم کرنےکا مقصد جلد الیکشن ممکن بنانا ہے۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا دورانیہ 14 دسمبر رکھا تھا تاہم الیکشن کمیشن کے حکام نے عام انتخابات کے سلسلے میں ملکی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کی جس میں تمام سیاسی رہنماؤں نے الیکشن کا انعقاد جلد سے جلد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

https://www.youtube.com/watch?v=HEOHPfNOKfI

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں