Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

سرمایہ کاری کرنیوالوں کو 6 ماہ کا بزنس ویزا 24 گھنٹے میں جاری ہوگا، کابینہ کا فیصلہ

سرمایہ کاری کرنیوالوں کو 6 ماہ کا بزنس ویزا 24 گھنٹے میں جاری ہوگا، کابینہ کا فیصلہ

سرمایہ کاری کرنیوالوں کو 6 ماہ کا بزنس ویزا 24 گھنٹے میں جاری ہوگا، کابینہ کا فیصلہ

ویزاپالیسی میں ترمیم کی منظوری غیرملکی سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کیلئے دی گئی، 6 ماہ کےلیے بزنس ویزا فوری طور پر جاری کیا جائے گا: ذرائع— فوٹو:فائل

وفاقی کابینہ نے بزنس، سرمایہ کاری اور ورک ویزاپالیسی میں ترمیم کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق ویزاپالیسی میں ترمیم کی منظوری غیرملکی سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کیلئے دی گئی، وفاقی کابینہ سے 103 ممالک کیلئے ویزا پالیسی میں ترمیم کی منظوری بذریعہ سرکولیشن لی گئی۔

ذرائع نے بتایاکہ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی سفارش پر ویزا پالیسی میں ترامیم تیار کی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی کی سفارش پر 6 ماہ کےلیے بزنس ویزا فوری طور پر جاری کیا جائے گا، پاکستانی مشن 5 سال کےلیے بزنس ویزا 24 گھنٹوں میں جاری کرنے کے پابند ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ایک سال کےلیے شارٹ ٹرم انویسٹر ویزا بھی24گھنٹوں میں جاری کیا جائے گا، اسی طرح ایس آئی ایف سی کی سفارش پر تین سال کا انویسٹر ویزا 24گھنٹوں میں جاری ہوگا۔

ذرائع نے بتایاکہ 5سال کےلیے انویسٹر ویزا وزارت داخلہ 10دن میں جاری کرنے کی پابند ہوگی، 2سال کےلیے ورک ویزا وزارت داخلہ سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد ایک ماہ میں جاری کرے گی۔

https://www.youtube.com/watch?v=-Qfa2e9gUNo&t=17s
Exit mobile version