اسلام گڑھ ایجوکیشنل ٹرسٹ، ٹریا مشتاق ویلفئیر فاونڈیشن ، مشترکہ پلیٹ فارم کے دفتر کا افتتاح
اسلام گڑھ(نمائندہ خصوصی) اسلام گڑھ کی پانچ فلاحی تنظیموں نے بہتر کوارڈینیشن کے لیے مشترکہ پلیٹ فارم سے کام کرنے کے لیے اسلام گڑھ چیریٹیز نیٹ ورک کے نام سے مشترکہ پلیٹ فارم قائم کردیا، ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے والی این جی اوز میں المدینہ 313، گیونگ فاونڈیشن، اسلام گڑھ ایجوکیشنل ٹرسٹ، ٹریا مشتاق ویلفئیر فاونڈیشن اور ویژن آگین چیریٹی شامل ہیں، مشترکہ پلیٹ فارم کے دفتر کا افتتاح کردیا گیا،
صدر انجمن تاجراں اسلام گڑھ الحاج محمد یونس فائیکو نے افتتاح کیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ چیریٹیز کا ایک پلیٹ فارم پر جمع خوش آئند ہے اس سے علاقہ میں بہتر انداز میں کام کرنے میں مدد ملے گی اور عوام کی داد رسی ہوگی، اسلام گڑھ کی فلاحی تنظیموں نے ہر مشکل گھڑی میں بڑھ چڑھ کا حصہ لیا ہے جس پر وہ خراج تحسین کے لائق ہیں، تاجر برادری پہلے کی طرح آئندہ بھی ان فلاحی تنظیموں کے ساتھ تعاون جری رکھے گی، اس موقع پر این جی اوز کے نمائندگان ابرار منیر مغل اور قاری عبدالماجد نے مشترکہ پلیٹ فارم کے قیام کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس سے بہتر ورکنگ ریلیشن قائم ہوگا،
ہر این جی او کو اپنی اپنی فیلڈ میں بہتر انداز میں قائم کرنے میں مدد ملے گی، اسلام گڑھ چیریٹیز نیٹ ورک میں شامل چیریٹیز اس وقت پینے کے صاف پانی، اسلامی و دنیاوی تعلیم، اجتماعی شادیوں، فوڈ پیکج، سکل سنٹر، روزانہ کی بنیاد پر لنگر، آئی کئیر اور یوتھ سپورٹس پراجیکٹ پر کام کررہی ہیں، اس موقع پر سرپرست اعلی چنار پریس کلب چوھدری عبدالرزاق نیازی، سینئر نائب صدر سلطان محمود مرزا،مسیر عبدالرزاق، راجہ خاور ساحل، عادل سلیم، شوکت علی چوھدری سمیت کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔