Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

عدالت نے پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی، جیل بھیجنے کا حکم

عدالت نے پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی، جیل بھیجنے کا حکم

عدالت نے پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی، جیل بھیجنے کا حکم

اینٹی کرپشن پنجاب نے پرنسپل سیکرٹری کے تقرر اور بھرتیوں کے دو مقدمات میں پرویزالٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی— فوٹو:فائل

لاہور کی مقامی عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف پرنسپل سیکرٹری کے تقرر اور بھرتیوں کے دو مقدمات میں جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کر دی اور جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

اینٹی کرپشن پنجاب نے لاہور میں پرویز الٰہی کو دو مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔ 

اینٹی کرپشن پراسکیوٹر نے بتایا کہ پرویز الٰہی کے خلاف پرنسپل سیکرٹری کے غیرقانونی تقرر اور گریڈ 17 میں بھرتیوں کے مقدمات درج ہیں لہٰذا تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

پرویز الٰہی کے وکیل رانا انتظار نے نشاندہی کی کہ جس مقدمے میں جسمانی ریمانڈ مانگا جا ریا ہے، اس میں ضمانت منظور ہوچکی ہے اور ہائیکورٹ نے بھی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔سماعت کے بعد عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر چوہدری پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم دیا۔

اینٹی کرپشن کی ٹیم پرویز الٰہی کو لے کراسلام آباد روانہ ہوگئی۔

https://www.youtube.com/watch?v=x24Jql8GDxc
Exit mobile version