41

سکیورٹی فورسزکا خیبرپختونخوا کے 2 اضلاع میں آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسزکا خیبرپختونخوا کے 2 اضلاع میں آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسزکا خیبرپختونخوا کے 2 اضلاع میں آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا (کے پی) کے 2  اضلاع میں خفیہ اطلاع  پر  آپریشن کیا جس میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن بنوں کے علاقے جانی خیل اور شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کیےگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جانی خیل میں سکیورٹی فورسز  اور دہشت گردوں  میں فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں 6 دہشت گرد ہلاک اور 5 گرفتار کرلیےگئے۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ جانی خیل میں ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی میں ملوث تھے، دہشت گرد جانی خیل میں فوجی قافلے پر موٹرسائیکل سوار خودکش حملے کے سہولت کار تھے، 31 اگست 2023 کو  ہوئے خودکش  حملے میں 9 فوجی جوان  شہید ہوئے تھے۔

سکیورٹی فورسز  نے دوسرا  آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کیا جس میں  2 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنز کے دوران ہتھیار  اورگولہ بارود بھی برآمدکرلیا گیا، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کے لیےکلیئرنس آپریشن جاری ہے، مقامی  افراد کی جانب سے آپریشن کو  سراہا گیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=GLUVavQnoi4&t=4s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں