67

پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 35 ویں سالگرہ ، پلیجو ہاوس گھارو میں منائ گئ

پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 35 ویں سالگرہ ، پلیجو ہاوس گھارو میں منائ گئ

ٹھٹھہ نمائندہ
پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 35 ویں سالگرہ ، پلیجو ہاوس گھارو میں منائ گئ
سینیٹر سسئ پلیجو ، غلام قادر پلیجو ، عثمان کنبہار ، وحید عارفانی سمیت میرپور ساکرو کے پارٹی ذمہ داران کی بڑی تعداد میں شرکت
قاری امین فاروقی کی تلاوت و دعا سے سالگرہ تقریب کا آغاز ہوا
اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو انکی سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتےبہوئے انکی عمردرازی اور ملک میں بہترین لیڈر شپ کی کمان کی نیک نامی کے لئے دعا گو ہیں۔ سینیٹر سسئ پلیجو
تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز پلیجو ہاوس گھارو میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 35 ویں سالگرہ کا کیک سینیٹر سسئ پلیجو ، غلام قادر پلیجو ، عثمان کنبہار ، وحید عارفانی ، فقیر نبی بخش بلوچ ، و دیگر نے کاٹا اس موقع پر میرپور ساکرو کے پارٹی ذمہ داران کی بڑی تعداد موجود تھی سالگرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سسئ پلیجو نے کہا کہ ہم اپنے پارٹی چیئرمین کی سالگرہ پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں ، اور دعا گو ہیں کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی عمر و صحت خدا کامل رکھے ،

اور بلاول ملکی سیاست میں قائدانہ صلاحیتوں سے ہمکنار رہے
سسئ پلیجو نے مزید کہا کہ اس وقت گجرات کا مودی اشیا پر براجمان ہونا چاہتا ہے ، مودی کی مکروہ و منفی چالبازیوں پر مبنی دہشت گردانہ سرگرمیاں جاری ہیں ، وہ ملک پاکستان میں کسی نہ کسی طرح مداخلت کرتا نظر آتا رہتا ہے ، ملک میں تازہ دہشت گردی لہر ، افواج پاکستان سمت مذہبی رہنماؤں کی ٹارگٹ اور ملک کے مختلف علاقوں میں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے سرگرم عمل ہے ۔ سسئ پلیجو کا کہنا تھا

کہ مودی کی دہشت گردی کو بلاول بھٹو زرداری نے بڑی جرات سے للکارا ، جس پر آر ایس ایس کے دہشت گردوں نے ہمارے چیئرمین کی سر کی قیمت بھی رکھی ۔ افواج پاکستان کی ملک کی سرحدوں پر دی جانے والی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ فوج وطن کا سرمایہ ہے ، لیکن یہاں یہ واضح ہیکہ ہم اس آڑ میں کسی ڈکٹیٹر شپ کو نہی مانتے ، اسے قبل بھی ہم نے ضیاء ، اور مشرف کی ڈکٹیٹر شپ کا مقابلہ کیا ۔ تاہم فوج کے جوان اور انکا محب وطن کمان کی خدمات کو سراہتے ہیں ، اور شانہ بشانہ ساتھ ہیں ۔
سسئ پلیجو نے کہا کہ محکمہ آبپاشی سے درپیش مسائل پر بات چیت کر رہے ہیں ، اپنے جائز مطالبات انکے سامنے رکھے ہوئے ہیں ، ساحلی علاقوں اور میرپور ساکرو کے حقیقی وارث ہیں ، نہ جھکے ہیں اور نہ جھکیں گے ، مقابلہ سخت ہوگا ، اپنی ہمت اور نوجوان کے شعور کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے سیاسی میدان میں اپنے حلقہ کی بھرپور نمائندگی کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں