34

پی ٹی آئی کا جنوری میں الیکشن کرانے کا اعلان عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا جنوری میں الیکشن کرانے کا اعلان عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا جنوری میں الیکشن کرانے کا اعلان عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے جنوری میں انتخابات کرانے کا الیکشن کمیشن کا اعلامیہ عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

جمعرات کو الیکشن کمیشن نے جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کروانے کا اعلان کیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ حلقہ بندیوں کے کام کا جائزہ لیکر فیصلہ کیا کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 ستمبر کو شائع کر دی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات اور تجاویزکی سماعت کے بعد 30 نومبرکو حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق حتمی فہرست کے 54 دن بعد جنوری کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کرائے جائیں گے، حتمی فہرست کے بعد 54 دن کا الیکشن پروگرام ہوگا۔

تاہم پاکستان تحریک انصاف نے جنوری میں انتخابات کرانے کا الیکشن کمیشن کا اعلامیہ عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی کے رکن نیاز اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ  آئین 90 دن میں انتخابات کا کہتا ہے،اس سے آگے جانا غیر آئینی ہے۔

انہوں نےکہا کہ الیکشن کمیشن جیسے کام کر رہا ہے یہ آئینی ادارہ نہیں لگتا، صدر مملکت کو انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار ہے۔

خیال رہے کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے نگران حکومت اور الیکشن کمیشن سے ملک میں جلد صاف شفاف عام انتخابات کروانے کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا تھا۔

https://www.youtube.com/watch?v=GLUVavQnoi4&t=4s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں