فرانس میں خفیہ دستاویزات کی معلومات افشا کرنے پر خاتون صحافی گرفتار
فرانس میں خفیہ دستاویزات کی معلومات افشا کرنے پر خاتون صحافی گرفتار
فرانس میں خفیہ دستاویزات کی معلومات افشا کرنے پر خاتون صحافی آرین لاؤریلوکس (Ariane Lavrilleux) کو گرفتار کرلیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون صحافی کی 2021 میں ایک رپورٹ میں الزام لگایا گیا تھا کہ مصر نے شہریوں کو مارنے کے لیے فرانسیسی انٹیلی جنس کا استعمال کیا تھا۔
خاتون صحافی کی رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ مصری حکام نے 2016 اور 2018 کے درمیان مصر، لیبیا کی سرحد پر اسمگلروں کو بمباری اور ہلاک کرنے کے لیے فرانسیسی انٹیلی جنس کا استعمال کیا۔
رپورٹ کے مطابق فرانسیسی افواج عام شہریوں کے خلاف کم از کم 19 بم دھماکوں میں ملوث تھیں۔
تاہم 19 ستمبر کو فرانسیسی انٹیلی جنس سروس کے افسران نے خاتون صحافی کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا۔
خاتون صحافی کے وکیل کے مطابق فرانسیسی انٹیلی جنس سروس کے افسران کی جانب سے قومی سلامتی سے متعلق تحقیقات کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی گئی، تاہم ایک رات حراست میں رکھنے کے بعد خاتون صحافی کو رہا کر دیا گیا۔
کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خاتون صحافی کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔