41

نواز شریف پاکستان واپس آنے سے پہلے حفاظتی ضمانت کی درخواست دیں گے، بیرسٹر ظفر اللہ

نواز شریف پاکستان واپس آنے سے پہلے حفاظتی ضمانت کی درخواست دیں گے، بیرسٹر ظفر اللہ

نواز شریف پاکستان واپس آنے سے پہلے حفاظتی ضمانت کی درخواست دیں گے، بیرسٹر ظفر اللہ

مسلم لیگ ن کے رہنما بیر سٹر ظفر اللہ خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف پاکستان واپس آنے سے پہلے حفاظتی ضمانت کی درخواست دیں گے ، عدالت کی مرضی ہے ، ضمانت دے یا پھر جیل بھیجے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ بیر سٹر ظفر اللہ خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایات پر مریم نواز سے جیل میں جھاڑو دلوائی گئی ، مگر ہم نہیں چاہتے کہ چیئرمین تحریک انصاف کے ساتھ بھی جیل میں ایسا ہی سلوک ہو۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستان واپس آنے سے پہلے حفاظتی ضمانت کی درخواست دیں گے  اس کے بعد عدالت کی مرضی ہے کہ وہ  ضمانت دیتی ہے یا پھر جیل بھیجتی ہے۔

اس کے علاوہ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ترجمان و قانونی امور نعیم حیدر پنجوتھا کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف کو جیل میں مشکلات کا سامنا ہے لیکن وہ گھبرائے نہیں ۔

واضح رہے  شہباز شریف نے اعلان کیا تھا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچیں گے اور ان کا وطن واپسی پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔

https://www.youtube.com/watch?v=GLUVavQnoi4&t=4s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں