52

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان اور المصطفیٰ ویلفئیر سوسائٹی کے زیراہتمام کمیونٹی ڈائیلاگ کا انعقاد

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان اور المصطفیٰ ویلفئیر سوسائٹی کے زیراہتمام کمیونٹی ڈائیلاگ کا انعقاد

شیخوپورہ(بیوروچیف/ شیخ محمد طیب سے)ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان اور المصطفیٰ ویلفئیر سوسائٹی کے زیراہتمام موضع گھنگ شیخوپورہ میں کمیونٹی ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا- تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان اور المصطفیٰ ویلفئیر سوسائٹی کے زیراہتمام خواتین کے لئے موضع گھنگ شیخوپورہ میں کمیونٹی ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا، ڈائیلاگ کا مقصد بدعنوانی سے نمٹنا تھا

کمیونٹی ڈائیلاگ سے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی جینڈر ریسورس پرسن مس نسرین میمن نے گاوں کی گھریلو خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف خواتین کو بااختیار بنانا ہے جس کے ذریعے ایک مضبوط معاشرے کی تشکیل ہوگی، خواتین کے حقوق کا تحفظ اور انصاف تک رسائی ہمارا مقصد ہے- انہوں نے کہا کہ کمیونٹی ڈائیلاگ کا مقصد یہ بھی ہے کہ خواتین کو ان کے حقوق کی ذمہ داری کے بارے آگاہی فراہم کی جائے تاکہ گھریلو خواتین فیصلہ سازی میں اپنے مردوں کے شانہ بشانہ مثبت اور تعمیری کردار ادا کریں

اس موقع پر فوکل پرسن المصطفیٰ ویلفئیر سوسائٹی ماجد سلہری نے بھی کمیونٹی ڈائیلاگ میں خواتین سے خطاب کیا جن کا کہنا تھا کہ اس طرح کے کمیونٹی ڈائیلاگ ہر سطح پر ہر طبقہ فکر کے لوگوں سے ہونے چاہئیں تاکہ خواتین بھی معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں- اس منعقدہ کمیونٹی ڈائیلاگ میں سوشل موبلائزر مس ثمرہ عارف اور شاہد مسعود نے بھی خصوصی شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں