Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

الیکشن کمیشن کے ضابطوں میں گنجائش ہے تو سردی میں الیکشن نہ کرائے: عبد الغفور حیدری

الیکشن کمیشن کے ضابطوں میں گنجائش ہے تو سردی میں الیکشن نہ کرائے: عبد الغفور حیدری

الیکشن کمیشن کے ضابطوں میں گنجائش ہے تو سردی میں الیکشن نہ کرائے: عبد الغفور حیدری

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبد الغفور حیدری کا کہنا  ہے کہ  الیکشن کمیشن کے ضابطوں میں گنجائش ہے تو سردی میں الیکشن نہ کرائے  جائیں۔

لاہور  میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے مولانا عبد الغفور حیدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے جنوری میں الیکشن کرانے کے فیصلےکا خیر مقدم کرتے ہیں تاہم الیکشن کمیشن کے  ضابطوں میں گنجائش ہے تو سردی میں الیکشن نہ کرائے جائیں۔

مولانا عبد الغفور حیدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے کہا کہ 2018 کی تاریخ  دہرائی تو جے یو آئی مزاحمت کرےگی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن میں مزید تاخیر کی تو احتجاج کریں گے، بلا تفریق سب کااحتساب ہونا چاہیے۔

Exit mobile version