Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

مہنگائی کا طوفان، سبزیاں بھی عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگیں

مہنگائی کا طوفان، سبزیاں بھی عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگیں

مہنگائی کا طوفان، سبزیاں بھی عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگیں

ملک میں مہنگائی کا طوفان شدت  اختیار کرگیا ہے اور  اب سبزیاں بھی عوام کی پہنچ سے دور  ہوتی جارہی ہیں۔

اسلام آباد میں ادرک کی قیمت 1290 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، لہسن 543 روپے کلو  ہوگیا  ہے۔

کراچی میں ادرک ایک ہزار روپےکلو میں فروخت ہو رہا ہے، لہسن 480 اور ٹماٹر 150 روپے کلو میں دستیاب ہے، آلو، پیاز، بھنڈی، تورئی اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں کو  بھی پر لگ گئے ہیں۔

لاہور میں پیاز  100 روپے اور ٹماٹر 120 روپے فی کلو  ہوگئے ہیں، بازاروں میں خریداری کے لیے آئے لوگ مہنگائی کے ہاتھ پریشان ہیں۔

کوئٹہ میں بھی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی، ادرک 1100 روپے اور لہسن 500 روپے فی کلو ہوگیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ روز  بروز  بڑھتی ہوئی مہنگائی اب دھیرے دھیرے دال سبزی سے بھی دور کرتی جارہی ہے، سبزیاں مہنگی ہونے سے مہینے کا بجٹ متاثر ہو رہا ہے۔

https://youtu.be/ood3JE94zes
Exit mobile version