Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

رٹھوعہ ہریام پل تاریخی اہمیت کا حامل 2 دہائیوں سے التواء کا شکار ہے میرپور ڈویژن کی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا،راجہ توقیر نجیب

رٹھوعہ ہریام پل تاریخی اہمیت کا حامل 2 دہائیوں سے التواء کا شکار ہے میرپور ڈویژن کی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا،راجہ توقیر نجیب

اسلام گڑھ(نامہ نگار)راجہ توقیر نجیب ایڈوکیٹ نے پریس نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ رٹھوعہ ہریام پل تاریخی اہمیت کا حامل 2 دہائیوں سے التواء کا شکار ہے جس کی وجہ سے میرپور ڈویژن کی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے متاثرین منگلا ڈیم کو دیے جانے والے چند پراجیکٹس میں ایک بڑا پروجیکٹ رٹھوعہ ہریام پل کا بھی تھا جس کی وجہ سے ایک گھنٹے کی مسافت ناصرف کم ہوتی بلکہ اس کی وجہ سے میرپور میں تجارت کو بھی فروغ ملتا اور لوگ خوشحال ہوتے

مگر ارباب اختیار کی چشم پوشی کی وجہ سے پل تاحال تکمیلی مرحلہ عبور نہیں کر سکا جس سے عوام کا اربوں روپیہ ڈیم برد ہو رہا ہے انھوں نے کہا کہ پوری دنیا میں کوئی بھی منصوبہ شروع کرنے سے پہلے اس پر ہر زاویے سے تحقیق و تجزیے کرکے مکمل کر کے اس کی بنیاد رکھی جاتی ہے تاکہ آنے والی مشکلات کا پیشگی حل نکالا جا سکے اور ناممکنات کے وجود کو ممکن بنایا جاتا ہے یا پھر اس منصوبے کو شروع ہی نہیں کیا جاتا مگر بدقسمتی سے ہمارے اس کے پی سی ون کے مکمل ہونے اور پل شروع ہونے کے بعد نقشے کو تین بار تبدیل کیا گیا اور اسے مزید پیچیدہ بنا کر التواء کا شکار کیا گیا

تاکہ کرپشن کی جاسکے اب ہم اس پل کی تکمیل پر مزید تاخیر برداشت نہیں کرسکتے عوام میں اس پل کو لے کر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ہم اس پل کے تمام محرکات کا جائزہ لے رہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ جلد از جلد اس پل کی تکمیل ہو تاکہ قوم کا پیسہ ضائع ہونے سے بچ سکے اور اس کی تکمیل کے لیے رٹھوعہ چک ہریام عوامی ایکشن کمیٹی دن رات ایک کیے ہوئے ہے انھوں نے مزید کہا کہ ہم نگران وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ اور آزادکشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق سے مطالبہ کرتے ہیں کہ رٹھوعہ ہریام پل کی تکمیل میں حائل تمام رکاوٹیں دور کر کے اس کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ میرپور میں تجارت سمیت ٹورازم میں اضافہ ہو اور عوام کو آسان سفری سہولت میسر آ سکے۔

Exit mobile version