نبی پاک ﷺ کا میلاد منانا ایمان کی تازگی ہے حضور ﷺ کی عظمت کے حوالے سے جتنا بھی ذکر کیا جائے،عبدالحمید جلالی
اسلام گڑھ (نمائندہ خصوصی ) نبی پاک ﷺ کا میلاد منانا ایمان کی تازگی ہے حضور ﷺ کی عظمت کے حوالے سے جتنا بھی ذکر کیا جائے کم ہے پوری کائنات نبی پاک ﷺ کے اردگرد گھومتی ہے آپ ﷺ کا چالیس سالہ دور دیانت ،صداقت ،اخلاق ،محبت ،بھائی چارہ بے مثال تھا دشمن کو بھی کی آپ زندگی اٹھانے پر جرات نہیں تھی ۔ان خیالات کا اظہار علامہ عبدالحمید جلالی محفل میلاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔محفل پاک کی صدارت علامہ سید مجتبی حسین سبحانی نے کی ۔محفل کی کاروائی کا آغاز تلاوت قران پاک سے ہوئی
جس کی سعادت حافظ محمد حسنین قادری نے حاصل کی جبکہ نعت رسول ﷺ محمد وسیم مدنی نے پڑھی ۔محفل زیر صدارت سرپرستی تنظیم السادات کے مرکزی سرپرست اعلیٰ سید صابرحسین راجوروی نے کی ۔محفل سے صاحبزادہ محمد رمضان قاسم نے خطاب کرتے ہوئے نبی پاک ﷺ کی عظمت اور ختم نبوت پر خوب سیر خطاب کیا ۔میلاد کمیٹی کے سابق صدر راجہ نجابت حسین نے نبی پاک ﷺ کی بارگاہ میں درود کا نظرانہ پیش کیا ۔جامعہ امینیہ رضویہ حیدر آباد کے پرنسپل مولانا عطا المصطفیٰ نے دعا فرمائی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہ حضور ﷺ کا میلاد منانا بیماریوں کی شفاء اور گھر میں محلے میں خیر و برکت اور پریشانیوں سے ازالہ ،جو خالص نیت سے محفل منعقد کرواتا ہے وہ کبھی خالی نہیں رہتا
۔حضور ﷺ کا میلاد منانے پر کچھ لوگ اعتراض کرتے ہیں جائز ہے یا ناجائز ہے ہم یہ کہتے ہیں کہ اللہ کے نبی ﷺ کا ذکر ،ان کے اسوہ حسنہ اور ان کی صداقت کے چرچے کرتے ہیں اگر کسی کو یہ قبول نہیں وہ جانے اور اسکا کام جانے اور ہم جب تک زندہ ہیں حضور ﷺ کا میلاد مناتے رہیگنے اور نبی پاک ﷺ کا میلاد کائنات کے اندر منایا جاتا رہیگا ۔میلاد کے صدقے پاکستان اور آزادکشمیر کو استحکام بخشے