Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

سعودی عرب مسلمانوں کی محبت اور عقیدت کا مرکز ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب تاریخی،مذہبی اور روحانی رشتوں میں منسلک ہیں،محمد نقیب الرحمن وپیر محمد حسان حسیب الرحمن

سعودی عرب مسلمانوں کی محبت اور عقیدت کا مرکز ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب تاریخی،مذہبی اور روحانی رشتوں میں منسلک ہیں،محمد نقیب الرحمن وپیر محمد حسان حسیب الرحمن

راولپنڈی( بیورو رپورٹ)ممتاز روحانی پیشوااور سجادہ نشین دربارِعالیہ عیدگاہ شریف پیر محمد نقیب الرحمن وپیر محمد حسان حسیب الرحمن نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر مبارک باد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سعودی عرب مسلمانوں کی محبت اور عقیدت کا مرکز ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب تاریخی،مذہبی اور روحانی رشتوں میں منسلک ہیں۔ سعودی عرب کی حکومت اور عوام نے پاکستان کی قدرتی آفات زلزلے اور سیلاب سمیت ہرآزمائش اور ابتلاء میں ہمیشہ بھر پور فراخدلانہ مدد کی ہے۔

سعودی عرب کی سلامتی، استحکام اور سا لمیت ہمیں دل و جان سے عزیزہے اور اس کیلئے ہم ہر قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے سعودی فرمانرواخادم حرمین شریفین عزت مآب جناب سلمان بن عبدالعزیزالسعود اور ولی عہد شہزادہ عزت مآب جناب محمد بن سلمان ،شاہی خاندان اور سعودی شہریوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو مسلم دنیا میں ایک مرکزی حیثیت اور خاص مقام حاصل ہے ۔سعودی حکومت نے ہمیشہ سے ہی امتِ مسلمہ کی ترقی ،اتحادویگانگت اور یکجہتی کیلئے اہم کردار ادا کیا بالخصوص مسجدنبوی ﷺ کی توسیع،خانہ کعبہ کی کشادگی ،حرمین شریفین کی آرائش وزیبائش،لاکھوںزائرین کرام عمرہ وحج کیلئے رہائش، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولتوں کی فراہمی سعودی حکومت اور متعلقہ اداروں کی اعلیٰ کارکردگی کا مثالی نمونہ ہے جس کیلئے عزت مآب جناب سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ عزت مآب جناب محمد بن سلمان مبارکباد کے مستحق ہیں۔پیر محمدحسان حسیب الرحمن نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہمیشہ مثالی برادرنہ تعلقات رہے ہیں

اور سعودی حکومت نے پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کیلئے اعلیٰ کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیرعزت مآب نواف سعید المالکی نے پاکستان اور سعودی عرب کو قریب سے قریب تر لانے میں جو کردار ادا کیا ہے اور جس طرح سفیرِ محترم اور سعودی ایمبیسی کا سارا عملہ محبت و خلوص سے ہر آنے والے معزز مہمان کو گرم جوشی سے خوش آمدید کہتا ہے اس نے پاکستانی عوام کے دل جیت لئے ہیں۔اس کے علاوہ سعودی سفیر ،ویزہ قونصلر کی طرف سے ویزہ کے حصول میں پاکستانی عازمین عمرہ وحج سے ممکنہ تعاون انتہائی قابلِ ستائش ہے ۔انہوں نے سعودی قیادت اور عوام کی خوشحالی اور ترقی کیلئے خصوصی دُعاکی

Exit mobile version