پنجاب میں انجکشن سے بینائی متاثرہ افراد کی تعداد 77 ہوگئی
پنجاب میں انجکشن سے بینائی متاثرہ افراد کی تعداد 77 ہوگئی
پنجاب میں انجکشن سے بینائی متاثرہ افراد کی تعداد 77 ہوگئی۔
لاہور میں 25، ملتان میں 19، بہاولپور میں 17 اور قصور میں چار افراد کی بینائی متاثر ہوئی جبکہ انجکشن لگانے والوں میں لاہور کے 5، بہاولپور کے 4 اور ملتان کے 3 نجی کلینک شامل ہیں۔
غیرقانونی غیر رجسٹرڈ کمپنی سے انجکشن کی فروخت پر 11 ڈرگ انسپکٹر کو معطل کردیا۔
انجکشن فراہم کرنے والا ایک ملزم کو ملتان سے گرفتار کرلیا گیا۔ نگران وزیر برائے پرائمری ہیلتھ کیئر پنجاب جمال ناصر نے میو اسپتال لاہور میں متاثرہ افراد سے ملاقات کی اور میڈيا کو بتایاکہ انجکشن ٹیسٹنگ لیب سے رپورٹ آنے پر کارروائی آگے بڑھائيں گے۔
دوسری جانب ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے ملک بھر کے اسپتالوں اور فارمیسیز کو بینائی متاثر کرنے والے انجکشن کے استعمال سے روک دیا۔
ڈریپ حکام کاکہنا ہے کہ کسی اسپتال، لیباٹری یا فارمیسی کے پاس انجکشن کی ری پیکجنگ کالائسنس نہیں، مارکیٹ میں غیر رجسٹرڈ اور رجسٹرڈ دونوں طرح کے انجکشن موجود ہیں۔
ڈریپ حکام کا کہنا تھاکہ درآمد شدہ انجکشن کا کوالٹی چیک مکمل ہونے تک استعمال نہ کیا جائے، مریض بھی آنکھوں کی بیماری کیلئے فی الحال یہ انجکشن لگوانے سے گریز کریں۔
اُدھر لاہور میں ڈریپ نے میڈیسن ڈسٹری بیوٹرزکے دفاترپرچھاپے مارے ہیں اور انجکشن کی 110 وائلز برآمد کی ہیں جوڈرگ ٹیسٹنگ لیب بھجوا دیے گئے۔