مہمند , الخیر ہائی سٹوڈنٹس اکیڈمی میاں منڈی کی جانب سے دس کرکٹ کھلاڑیوں کو مفت تعلیم سکالرشپ دینے کا اعلان
مہمند , الخیر ہائی سٹوڈنٹس اکیڈمی میاں منڈی کی جانب سے دس کرکٹ کھلاڑیوں کو مفت تعلیم سکالرشپ دینے کا اعلان۔ مہمند کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قبائیلی ضلع مہمند تحصیل حلیمزئی میاں منڈی میں نجی تعلیمی ادارے الخیر ہائی سٹوڈنٹس اکیڈمی نے علاقے کے غریب کھلاڑیوں کی تعلیمی سرپرستی کا اعلان کرکے عملدرآمد شروع کردیا ہے۔
تو ان کو الخیر ہائی سکول کی طرف سے کیریئر ایجوکیشن بالکل مفت دیا جائیگا۔اس سکالر شپ کا مقصد ضلع مہمند کے غریب گھرانوں کے بچوں کا تعلیمی سلسلہ بحال کرنے کی کوششوں کا اغاز کرناہے۔ انہوں نے دوسرے نجی تعلیمی اداروں سے بھی اپیل کی کہ اپنے قریبی علاقوں میں سکول سے باہر بچوں کو اپنے آغوش میں لے۔ آپ کی یہ قربانی آئندہ نسلوں کو سنوار سکتی ہے۔