35

پاکستان اسرائیل سے متعلق کسی کی تقلید نہیں اپنے مفادات کا تحفظ کرےگا: وزیر خارجہ

پاکستان اسرائیل سے متعلق کسی کی تقلید نہیں اپنے مفادات کا تحفظ کرےگا: وزیر خارجہ

پاکستان اسرائیل سے متعلق کسی کی تقلید نہیں اپنے مفادات کا تحفظ کرےگا: وزیر خارجہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نےکہا ہےکہ  اسرائیل اور فلسطین سے متعلق پاکستان کی جو  پوزیشن کل تھی وہی آج ہے اور  وہی مستقبل میں ہوگی، ہم کسی کی تقلید نہیں کرتے ہمارے فیصلے صرف اور صرف قومی مفاد میں ہوں گے۔

 اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا موقف ہےکہ فلسطین کا مسئلہ  وہاں کے عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے،کسی بھی فیصلے میں قومی مفادکو مقدم رکھتے ہیں، فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، پاکستان اسرائیل سے متعلق کسی کی تقلید نہیں  بلکہ اپنے مفادات کا تحفظ کرےگا،کشمیر  اور  فلسطین سے متعلق خارجہ پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی۔

نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ  دورہ نیویارک کے دوران مسئلہ کشمیر  پر اپنا مؤقف پیش کیا، کشمیرکے حق خودارادیت پر واضح انداز میں دنیا کو بتایا، نگران  وزیراعظم نے بھی اپنےخطاب میں مسئلہ کشمیر کو بھرپورانداز میں اجاگر کیا۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ سرحد پار  سے ہونے  والے حملے  روکنا افغان عبوری حکومت کی ذمہ داری ہے، پاکستان، چین اور  افغانستان کی سہہ فریقی ملاقات میں بھی افغانستان نے  یہ عہدکیا تھا، افغانستان سے پاکستان پر حملے روکنے کی ذمہ داری افغان حکومت کی ہے، پچھلے چند ہفتوں میں دہشت گردی کے واقعات پر ہمیں ہی نہیں پوری دنیا کو تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق شائقین کو ویزے دینا لازم ہے، پاکستانی شائقین کرکٹ کو بھی بھارتی ویزے ملنےچاہئیں، پی سی بی پاکستانی شائقین کے بھارتی ویزوں کے لیے آئی سی سی سے بات کرےگا۔

https://www.youtube.com/watch?v=g8N-sAVNOkk&t=2s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں