Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

جو ممالک ریپ کے مجرم کو سرعام پھانسی دیتے ہیں کیا وہاں یہ جرم ختم ہوگیا؟ شیری رحمان

جو ممالک ریپ کے مجرم کو سرعام پھانسی دیتے ہیں کیا وہاں یہ جرم ختم ہوگیا؟ شیری رحمان

جو ممالک ریپ کے مجرم کو سرعام پھانسی دیتے ہیں کیا وہاں یہ جرم ختم ہوگیا؟ شیری رحمان

فوٹو: فائل

پیپلز  پارٹی کی سینیٹر شیری  رحمان نے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں ریپ کیسز  میں ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کے بل کی مخالفت کرتے ہوئےکہا کہ  جو ممالک ریپ کے مجرم کو سرعام پھانسی کی سزا دیتے ہیں کیا وہاں یہ جرم ختم ہوگیا؟

سینیٹ  کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے ریپ کے مجرموں کو  عمر قید اور  سزائے موت کی جگہ سرعام پھانسی کی سزا کا بل پیش کیا۔

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے بل کی مخالفت کرتے ہوئےکہا کہ ریپ ایک گھناؤنا جرم ہے لیکن سرعام پھانسی اس کا حل نہیں ہے، جو ممالک ریپ کے مجرم کو سرعام پھانسی کی سزا دیتے ہیں کیا وہاں یہ جرم ختم ہو گیا ہے؟ سرعام پھانسیوں سے معاشرے میں ریپ ختم نہیں ہوگا، اس سے معاشرے میں بربریت میں اضافہ ہوگا۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ  ترقی یافتہ اور مہذب معاشروں میں سرعام پھانسی کو ختم کیا گیا ہے، سر عام پھانسی کی سزا ضیا الحق کی آمریت میں دی جاتی تھی، یہ ثابت نہیں ہوتا کہ سرعام پھانسی دینے سے یہ جرم ختم ہو جاتا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=3wtzcRW9M_A
Exit mobile version