29

آرمی چیف نےکہا ہے جو اسمگلنگ میں ملوث ہوگا اس کا کورٹ مارشل ہوگا: نگران وزیر داخلہ

آرمی چیف نےکہا ہے جو اسمگلنگ میں ملوث ہوگا اس کا کورٹ مارشل ہوگا: نگران وزیر داخلہ

آرمی چیف نےکہا ہے جو اسمگلنگ میں ملوث ہوگا اس کا کورٹ مارشل ہوگا: نگران وزیر داخلہ

نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز  بگٹی کا کہنا ہےکہ آرمی چیف کی واضح ہدایت ہےکہ  جو  اسمگلنگ میں ملوث ہوگا اس کا کورٹ مارشل بھی ہوگا اور  جیل بھی جائےگا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ فوج اپنے احتساب کے نظام کو 9 مئی کے واقعات کے خلاف کارروائی میں ثابت کرچکی، اسمگلنگ اونٹوں پر نہیں ٹرکوں کے ذریعے سکیورٹی ایجنسیوں کی ناک کے نیچے ہوتی ہے، اسمگلنگ میں سیاست دانوں اور سرکاری افسران کے نام بھی ہیں، تحقیقات میں کچھ نکلا تو سامنے لائیں گے۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک ماہ میں اسمگلنگ کے خلاف کوششیں کیں، قانونی کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کر رہےہیں، غیرقانونی کام  اور حوالہ ہنڈی پر اب ریاست سختی سے نمٹےگی، پیٹرول میں ملاوٹ اور  مقدار  میں کمی پر  پیٹرول پمپ کے خلاف کارروائی ہوگی۔

نگران وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ  تمام صوبوں کا فوڈ کے حوالے سے ایک ڈیٹا اکھٹا کیا ہے تاکہ پتا لگے خوراک کی کتنی ضرورت ہے، حوالہ و ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کو کوئی جگہ نہیں ملےگی، ہم نے اب تک 2200 میٹرک ٹن گندم کی اسمگلنگ روکی، ڈالر کی غیر قانونی  ترسیل پر  168 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، ڈالر کی اصل قیمت کے قریب قریب پہنچ گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  ملک بھر میں منشیات کے خلاف مہم چلا رہے ہیں، انسداد منشیات عدالتوں کے مقدمات میں 80 فیصد سزائیں ہوئی ہیں، ہمارے پاس محدود وقت ہے اس لیے روز مرہ کی چیزوں پر توجہ ہے، مستونگ دھماکے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں اور اس  حوالے  سے  حقائق سامنے لائیں گے،  یقینی بنائیں گےکہ ملک میں ایک بھی دہشت گرد نہ ہو۔

ایک سوال پر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ وطن واپسی پر نوازشریف کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک ہوگا، اگر نواز  شریف وطن واپس آکر سیاست میں حصہ لینا چاہتے ہیں تو  یہ حوصلہ  افزا بات ہے، نواز شریف تو وہ لیڈر ہیں جو بیٹی سمیت جیل جانےکے لیے آگئے تھے۔

https://www.youtube.com/watch?v=JTMRkJRsLy0&t=12s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں