Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

استحکام پاکستان پارٹی نے 11 رکنی سیاسی رابطہ کمیٹی تشکیل دے دی،سردار تنویر الیاس کاا کردار انتہائی اہم ہو گا

استحکام پاکستان پارٹی نے 11 رکنی سیاسی رابطہ کمیٹی تشکیل دے دی،سردار تنویر الیاس کاا کردار انتہائی اہم ہو گا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی قیادت نے 11 رکنی سیاسی رابطہ کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی میں سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان ، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت اہم رہنماء شامل ہیں، پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین اور پارٹی صدر علیم خان کی منظوری سے پارٹی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق اسحاق خان خاکوانی،

عمران اسماعیل، محمود مولوی،عون چوہدری ،نعمان لنگڑیال ،نوریز شکور،رانا نزیر احمد ،سعید اکبر نورانی ،میاں خالد محمود ،اجمل چیمہ سیاسی رابطہ کمیٹی میں شامل ہیں۔ عوامی حلقوں کی جانب سے مبارکباد،پارٹی کارکنان کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ مرکزی قیادت کی سیاسی رابطہ کمیٹی کے حوالے سے سردار تنویر الیاس خان کا کردار انتہائی اہم ہو گا۔

Exit mobile version