بلوچستان میں زلزلے کے فوری طورپر آنے کے کوئی سائنسی شواہد نہیں: ماہر ارضیات
بلوچستان میں زلزلے کے فوری طورپر آنے کے کوئی سائنسی شواہد نہیں: ماہر ارضیات
بلوچستان کے ماہر ارضیات پروفیسر ڈاکٹر دین محمدکاکڑ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں زلزلے کے فوری طورپر آنے کے کوئی سائنسی شواہد نہیں ہیں البتہ آئندہ 6 سے 8 سال کے دوران چمن فالٹ لائن پر زیادہ شدت کا زلزلہ آسکتا ہے۔
ماہر ارضیات کے مطابق 24 سے 48گھنٹے کے دوران زلزلے کی کم مدتی پیشگوئی ممکن نہیں ہے، چمن فالٹ لائن کابل کے جنوب سے شروع ہوتی ہے جو بلوچستان کے شہرچمن سے نوشکی ،قلات،خضدار،آواران سے بحیرہ عرب میں جاکر ختم ہوتی ہے۔