Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

صحافی شہید جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف دھابیجی پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال

صحافی شہید جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف دھابیجی پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال

ٹھٹھہ نمائندہ
حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کی ہدایت پر سکھر کے صحافی شہید جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف دھابیجی پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا
اس موقع پر مقصود جوکیو ، امین فاروقی ، شاہد سموں ، روشن بھوپانی ، مشتاق بھنبھرو ، یاسین سرور ، صدام پہنور ، و دیگر موجود تھے
گزشتہ ماہ سکھر کے صحافی شہید جان محمد مہر کو حق اور سچ لکھنے کے جرم میں بے گناہ شہید کیا گیا لیکن حکمران اس کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے بصورت دیگر احتجاجی دائرہ وسیع کیا جائے گا

Exit mobile version