35

ایم کیو ایم ہمیشہ لسانیات اور آبادیات کو تبدیل کرتی رہی ہے، پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سسئی پلیجو

ایم کیو ایم ہمیشہ لسانیات اور آبادیات کو تبدیل کرتی رہی ہے، پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سسئی پلیجو

ٹھٹھہ نمائندہ
پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سسئی پلیجو نے ایم کیو ایم سندھ بالخصوص کراچی کے مینڈیٹ، مالکی اور اعداد و شمار کے حوالے سے دعوؤں، افواہوں اور پالیسی بیان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ہمیشہ لسانیات اور آبادیات کو تبدیل کرتی رہی ہے، انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی ہر کوئی اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ نام نہاد ڈیجیٹل مردم شماری میں 72 گھنٹوں میں بعض علاقوں میں اچانک لاکھوں لوگوں کی تعداد کیسے بڑھائی گئی

اور کس طرح دیہی علاقوں میں سندھی بولنے والوں کے مینڈیٹ پر حملہ کیا گیا اور دھوکہ دیا گیا۔الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کے اسٹیک ہولڈرز کو سنے بغیر حتمی بیانات نہیں دینے چاہئیں کہ حد بندی بالکل درست ہے۔ہم روز اول سے الیکشن کے حوالے سے فافن تنظیم کے الیکشن کمیشن کی طرف سے اٹھائے گئے اعتراضات اور دلائل پر بات کر رہے ہیں

۔ سسئی پليجو نے کہا کہ ساحلی ضلع ٹھٹھہ میں ساڑھے 5 لاکھ کے لیے ایک صوبائی حلقہ بنایا گیا، صوبائی سطح پر ساڑھے 3 لاکھ کا حلقہ بنایا گیا، اس عمل سے کسے خوش کیا جارہا ہے ؟الیکشن کمیشن کو ہمارے اعتراضات سن کر میرپور ساکرو کے اہم حصے کو بحال کر کے حد بندی ناانصافی ختم کر کے ضلع ٹھٹھہ کے ساتھ انصاف کرنا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں