پاکستان پبلک ماڈل ہائی سکول کھوکھر ٹاؤن میں عید میلاد النبیؐ اور عالمی یوم اساتذہ کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد
شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)پاکستان پبلک ماڈل ہائی سکول کھوکھر ٹاؤن میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور عالمی یوم اساتذہ کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا- اس موقع پر پرنسپل پاکستان پبلک ماڈل ہائی سکول کھوکھر ٹاؤن ملک عبدالحمید نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی- سینئر ماہر تعلیم و معروف کالمسٹ طاہرمحمود آسی، سکول ٹیچرز قاری اسرارالدین کوکب، محمد جواد، محمد خبیب، مس رفعت و دیگر اساتذہ اور سٹاف کے علاوہ زیرتعلیم طلباء و طالبات نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی- اس موقع پر تلاوت و نعت کے علاوہ تقریری مقابلہ جات ہوئے،
کہ آنحضورؐ کی حیات مبارکہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے، عالمی یوم اساتذہ کے حوالے سے خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفےٰؐ بہترین معلم تھے، استاد بادشاہ نہیں لیکن بادشاہ گر ہوتا ہے- اس موقع پر سکول کے بچوں نے ملکر درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا اور آخر میں دعائے خیر کی گئی