کچھ پاکستانی سعودیہ اور امارات میں بھیک مانگتے ہیں، کیپٹن عاصم ملک
اسلام آباد(بیورورپورٹ) اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا ہے کہ مڈل ایسٹ خصوصا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں بعض پاکستانی عمرہ اور وزٹ ویزا پر آکر یہاں پر خیرات اور بھیک مانگتے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی ہوتی ہے اور پاکستانی پاسپورٹ کی بے قدری ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ بعض پاکستانی عمرہ کے ویزہ پر سعودی عرب اتے ہیں
اور یہاں سعودی عرب کے مقامی باشندوں سے مختلف مد میں چندہ اور بھیک مانگتے ہیں، عمرہ جیسے مقدس فریضے کی ادائیگی کے لیے انے والے بعض پاکستانی پاکستان کا نام بدنام کر رہے ہیں اور یہاں پر مقامی باشندوں سے امداد کے نام پر پیسے مانگتے ہیں اور طرح طرح کے عذر، بیماریاں اور مشکلات بتاکر امداد مانگتے ہیں جو اصل میں بھیک مانگنے کے مترادف ہے، اسی طرح کی صورتحال متحدہ عرب امارات میں بھی دیکھنے کو مل رہی ہے اور یہاں بعض پاکستانی وزٹ ویزے پر آکر امداد اور بھیک مانگتے ہیں
کہ عمرہ اور وزٹ ویزہ کی اڑ میں سعودی عرب اور عرب امارات سمیت دیگر عرب ممالک میں امداد کے نام پر چندہ اور بھیک مانگنے والے پاکستانیوں کے خلاف سخت ترین کاروائی کرے اور ایسے مرتکب افراد کا پاسپورٹ ہمیشہ کے لیے ضبط کر کے ان پر غیر ملکی سفر کی پابندی لگائی جائے